متفرق خبریں

گیلانی کی جیت پر کچھ سکتے میں، کئی خوشی سے نہال

مارچ 3, 2021

گیلانی کی جیت پر کچھ سکتے میں، کئی خوشی سے نہال

سینیٹ الیکشن میں اسلام آباد کی نشست کے غیرمتوقع نتیجے کے بعد تحریک انصاف والے سکتے میں ہیں تو اپوزیشن والے جشن منا رہے ہیں جن میں پی ڈی ایم میں شامل دو بڑی جماعتوں کی اعلیٰ قیادت بھی حصہ ڈال رہی ہے۔

پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار سید یوسف رضا گیلانی کی جیت کے اعلان کے بعد پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ٹویٹ کرتے ہوئے اپنی والدہ بے نظیر بھٹو کا مشہور قول دہرایا کہ ’جمہوریت بہترین انتقام ہے‘۔

انہوں نے ٹویٹ کے آخر میں ’جیے بھٹو‘ کا نعرہ بھی لکھا۔

ادھر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے بھی دو ٹویٹس کیں، جن میں خوشی کا اظہار کیا گیا تھا۔ پہلی ٹویٹ میں مریم نواز نے لکھا کہ ’یوسف رضا گیلانی کو دلی مبارکباد، پی ڈی ایم کو بھی مبارکباد، مسلم لیگ ن کے ممبران قومی اسمبلی کو بھی مبارکباد اور شاباش‘۔

انہوں نے  لکھا کہ  ’نواز شریف کے فیصلے اور بیانیے کا مان رکھا اور جھکنے اور بکنے سے انکار کر دیا۔ شاباش مسلم لیگ ن! مستقبل آپ کا ہے، انشااللہ‘

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے