پاکستان24 عالمی خبریں

برقع قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار، سری لنکا میں نیا قانون

مارچ 14, 2021 < 1 min

برقع قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار، سری لنکا میں نیا قانون

Reading Time: < 1 minute

سری لنکا کے پبلک سکیورٹی کے وزیر سارتھ ویراسکیرا نے کہا ہے کہ ’برقع  ہماری قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔‘

سنیچر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’برقع براہِ راست ہماری سلامتی پر اثرانداز ہو رہا ہے۔‘

’یہ (لباس) حال ہی میں سری لنکا آیا اور یہ اُن کی مذہبی انتہا پسندی کی علامت ہے۔‘

پبلک سکیورٹی کے وزیر کا کہنا ہے کہ ’انہوں نے برقعے پر پابندی کی دستاویزات پر دستخط کر دیے ہیں تاہم ابھی کابینہ اور پارلیمنٹ سے اس کی منظوری ہونا باقی ہے جہاں حکومت کو دو تہائی اکثریت حاصل ہے۔‘

سری لنکا میں نافذ کیے گئے نئے قانون کے تحت کسی بھی مشتبہ شخص کے شدت پسندانہ خیالات تبدیل کرنے کے لیے اسے دو سال تک نظربند کیا جاسکے گا۔  

حکومت کا یہ بھی کہنا ہے کہ ’وہ جلد برقعے پر مکمل پابندی عائد کر دے گی جو کہ اپریل 2019 میں مقامی جہادیوں کی جانب سے بم دھماکوں کے بعد عارضی طور پر لگائی گی تھی۔‘

صدر گوٹابایا راجا پکسے نے قانون نافذ کرنے کی منظوری دی ہے جس کے تحت تشدد، مذہبی منافرت، فرقہ وارانہ انتشار یا جذبات پھیلانے والے کسی بھی شخص کی نظربندی کی جا سکے گی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے