پاکستان24 عالمی خبریں

امریکی معیشت کی بحالی، گوگل سات ارب ڈالر لگائے گا

مارچ 19, 2021 2 min

امریکی معیشت کی بحالی، گوگل سات ارب ڈالر لگائے گا

Reading Time: 2 minutes

بین الاقوامی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے امریکی معیشیت کی بحالی میں مدد کے لیے سات ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری اور ہزاروں نوکریوں کی تخلیق کے منصوبوں کا اعلان کیا ہے۔

گوگل کے چیف ایگزیگٹو سندر پچائی نے کہا ہے کہ ’اس سے رواں سال امریکہ میں کم از کم 10 ہزار گوگل کی نوکریاں تخلیق ہوں گی۔

پچائی نے بتایا کہ ’گوگل امریکی معیشیت کی وبا سے بحالی کا حصہ بننا چاہتا ہے اور کچھ ایسی کمیونٹیز میں سرمایہ کاری کر رہا ہے جو کمپنی کے لیے نئی ہیں۔ اس کے ساتھ گوگل 19 دوسری ریاستوں میں بھی اپنی توسیع کر رہا ہے۔‘

زیادہ تر سرمایہ کاری ڈیٹا سنٹرز میں کی جائے گی جو گوگل کی انٹرنیٹ ریسرچ، ای میلز اور وبا کے دوران پھیلنے والی دوسری سروسز میں کام آتے ہیں۔

گوگل ایک ارب ڈالر کیلیفورنیا میں خرچ کرے گا جبکہ اٹلانٹا، واشنگٹن ڈی سی، شگاگو اور نیویارک میں ہزاروں نوکریاں تخلیق کی جائیں گی۔

خیال رہے کہ یہ خبر ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اینٹی ٹرسٹ نافذ کرنے والے ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنیوں کے معاشی شعبوں میں بڑھتے ہوئے غلبے کے خلاف جانچ پڑتال کر رہے ہیں۔

ان ٹیکنالوجی کمپنیوں کا غلبہ وبا کے دوران زیادہ پھیلا ہے کیونکہ بہت سارے لوگ اب آن لائن سروسز استعمال کر رہے ہیں۔

گوگل کے خلاف امریکہ اور دوسرے ممالک میں تحقیقات ہو رہی ہیں۔ اس حوالے سے سب سے بڑا مقدمہ گذشتہ سال اکتوبر میں امریکی حکومت نے دائر کیا تھا جس میں گوگل پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ اس نے آئن لائن سرچ اور اشتہارات میں ’غیرقانونی اجارہ داری‘ قائم کی ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ گذشتہ سال دسمبر میں درجنوں امریکی ریاستوں نے گوگل کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا جس میں اس پر مسابقت کو ختم کرنے کے لیے انٹرنیٹ سرچ کے غلط استعمال کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

گوگل کی کمپنی الفابیٹ کے منافع میں گذشتہ سال 40 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے