پاکستان

اسلام آباد میں ریکارڈ کورونا کیسز، دو دن شہر بند

مارچ 19, 2021

اسلام آباد میں ریکارڈ کورونا کیسز، دو دن شہر بند

اسلام آباد میں ایک دن میں اب تک ریکارڈ 747 مثبت کیسز سامنے آنے کے بعد کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لئے حفاظتی اقدامات کے تحت انتظامیہ نے دارالحکومت میں رات دس بجے کے بعد آؤٹ ڈور ڈائننگ پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کےا ہے جبکہ ہفتہ اور اتوار کو تمام کمرشل سرگرمیاں بند رہیں گی۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں رات 10 بجے کے بعد آؤٹ ڈور ڈائننگ پر پابندی ہوگی۔

نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد میں ہفتہ اور اتوار کو مارکیٹس، ریسٹورنٹس مکمل بند رہیں گے جبکہ ریسٹورنٹس اور ہوٹلز پر ٹیک اوے سروس کی اجازت ہوگی۔

اسلام آباد میں ہفتے اور اتوار کو اشیائےخورونوش، دودھ فروشوں کی دکانیں اور میڈیکل اسٹورز معمول کے مطابق کھولنے کی اجازت ہوگی۔

اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کرونا کے پیش نظر تجارتی سرگرمیوں اور ریسٹورنٹس سروسز کو محدود کیا گیا ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے