پاکستان24 متفرق خبریں

سنجرانی کی کامیابی ہائیکورٹ میں چیلنج، مسترد ووٹ گننے کی استدعا

مارچ 22, 2021

سنجرانی کی کامیابی ہائیکورٹ میں چیلنج، مسترد ووٹ گننے کی استدعا

پاکستان پیپلز پارٹی نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی کامیابی کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے مسترد کیے گئے سات ووٹوں کو گننے کی استدعا کی ہے۔

پیر کو سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے ایڈووکیٹ فاروق ایچ نائیک کے ذریعے درخواست دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ پریذائیڈنگ افسر نے سات ووٹ مسترد کر کے غیر قانونی اقدام کیا جس کو کالعدم قرار دیا جائے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے