نہر سویز کی اہمیت کیا؟ بندش سے 50 ارب ڈالر کا نقصان کیسے؟
Reading Time: < 1 minuteمصر میں واقع دنیا کی مشہور آبی گزرگاہ نہر سویز چار روز سے ایک بہت بڑا کنٹینر بردار بحری جہاز پھنس جانے کی وجہ سے بند ہے۔
نہر سویز کے راستے دنیا میں سمندری تجارت اور جہازوں کی آمدورفت معطل ہے۔
نہر سویز کو یورپ اور ایشیا کے درمیان تیز ترین روٹ سمجھا جاتا ہے جہاں سے عالمی بحری ٹریفک کا 15 فیصد گزرتا ہے۔
دو سمندورں کو ملانے والی 120 میل لمبا یہ آبی راستہ سویز کینال اتھارٹی کی ملکیت ہے جو مصر کے لیے زر مبادلہ کا اہم ذریعہ بھی ہے۔
بحیرہ احمر سے بحر روم کو ملانے کے لیے پہلی نہر فرعون کے دور (1849 تا 1887 قبل مسیح) میں کھو دی گئی۔ تاہم اس کو جدید نہر کی شکل 1869 میں دی گئی تھی۔
رپورٹس کے مطابق نہر کی بندش سے دونوں جانب سینکڑوں مال بردار جہازوں کے رکنے کی وجہ سے دنیا کے مختلف ملکوں کی کمپنیوں کو 50 ارب ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے۔
Array