متفرق خبریں

مذاکرات کامیاب، جانی خیل قبائل کا لانگ مارچ ختم

مارچ 29, 2021 2 min

مذاکرات کامیاب، جانی خیل قبائل کا لانگ مارچ ختم

Reading Time: 2 minutes

بنوں کے علاقے جانی خیل میں چار نوجوانوں کے قتل کے بعد شروع کیا گیا دھرنا اور اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ قبائلی مشران اور صوبائی حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے پر ختم کر لیا گیا۔
دونوں فریقین کے درمیان معاہدہ طے ہوگیا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کمشنر آفس بنوں میں کل رات سے موجود تھے۔

جانی خیل مشران اور کمشنر بنوں ڈویژن کی وزیر اعلی کی موجودگی میں 8 نکاتی ایجنڈے پر دستخط کئے گئے۔

معاہدے کے نکات

1: حکومت علاقہ جانی خیل میں مکمل امن وامان کو یقینی بنانے کے لئے تمام مسلح گروپوں کا خاتمہ کرے گی۔

جانی خیل کے پرامن لوگو سے قانونی اسلحہ اور امن بحالی میں کسی کے گھر کو بھی مسمار نہیں کیا جائے گا۔

2: حکومت گرفتار افراد کی جانچ پڑتال اور نظرثانی کا عمل فوری شروع کرکے ترجیحی بنیادوں پر 3 ماہ میں مکمل کیا جائے گا، بے گناہ افراد کو فوری رہا کیا جائے گا گناہ گار ثابت ہونے پرپاکستان کے قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔

3: چار شہدا کو شہید پیکج دیا جائے گا۔

4: جانی خیل علاقہ کی ترقی کیلئے حکومت حصوصی ترقیاتی پیکج دے گی۔

5: جانی خیل اقوام کے مسائل حل کرنے کیلئے اعلی سرکاری حکام سے ملاقات کا جلد بندوبست کیا جائے گا۔

6:جانی خیل اقوام کے گرفتار مظاہرین کو فوری رہا کیا جائے گا۔

7: چار شہدا کے واقعہ کی صاف اور شفاف انکوائری کی جائے گی ۔ قصور وار کو واقعی سزا دی جائے گی ائندہ بھی اس قسم کے واقعات کے سخت ایکشن لیا جائے گا۔

8: جانی خیل اقوام اس تحریر کی روشنی میں قبائلی جرگہ کی وساطت سے دھرنا اور احتجاج فی الفور ختم کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے