پاکستان24 متفرق خبریں

پاکستان نے عالمی مارکیٹ سے اڑھائی ارب ڈالر مہنگا قرض حاصل کر لیا

مارچ 31, 2021 < 1 min

پاکستان نے عالمی مارکیٹ سے اڑھائی ارب ڈالر مہنگا قرض حاصل کر لیا

Reading Time: < 1 minute

پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت نے اڑھائی ارب ڈالر کا مہنگا قرض انٹرنیشنل مارکیٹ سے لیا ہے جس پر چھ سے آٹھ فیصد سود  پانچ سے 30 سالہ مدت میں ادا کرنا ہوگا۔

وزیر خزانہ حماد اظہر کے مطابق ‏پاکستان نے اڑھائی ارب ڈالر کے یوروبانڈز جاری کیے ہیں۔

پاکستان 2 ارب ڈالر یوروبانڈز کے لیے انٹرنیشنل مارکیٹ میں گیا جہاں ‏5 ارب 30 کروڑ ڈالر کے یوروبانڈ پر اظہار دلچسپی موصول ہوئیں۔

‏قرض میں سے ایک ارب ڈالر پانچ سال، ایک ارب ڈالر دس سال جبکہ پچاس کروڑ ڈالر تیس سالہ مدت کے دوران سود سمیت واپس کرنا ہوں گے۔

ادھر سٹیٹ بینک نے عالمی مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے 50 کروڑ ڈالر کی قرضے کی قسط ملنے کی تصدیق کی ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے