پارٹی سے نکالے گئے رہنما مولانا فضل الرحمان کے گھر میں
جمعیت علمائے اسلام سے نکالے گئے رہنما مولانا محمد خان شیرانی اور مولانا گل نصیب نے مولانا فضل الرحمن سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ہے۔
بدھ کو ڈیرہ اسماعیل خان میں مولانا محمد خان شیرانی اور مولانا گل نصیب نے مولانا فضل الرحمن کی عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔
ملاقات میں جے یو آئی کے دیگر رہنماء بھی موجود تھے
خیال رہے کہ چند ماہ پہلے مولانا محمد خان شیرانی اور مولانا گل نصیب نے حافظ حسین احمد اور دیگر کے ہمراہ جے یو آئی کی پالیسی سے اختلاف کیا تھا جس کے بعد ان کی رکنیت ختم کی گئی تھی۔

