متفرق خبریں

”نہ زمین اور نہ گاڑی، صرف بیٹا گنڈا پور کا“

اپریل 1, 2021

”نہ زمین اور نہ گاڑی، صرف بیٹا گنڈا پور کا“

پاکستان کے وزیر برائے امور کشمیر اور گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ان کا کم سن بیٹا گاڑی چلا رہا تھا اور وہ ساتھ بیٹھے ویڈیو بنا رہے تھے۔

گنڈا پور نے سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنائے جانے پر کہا تھا کہ ٹریفک کے قوانین سڑک، ہائی وے اور موٹر وے پر گاڑی چلانے پر لاگو ہوتے ہیں۔ دوسری بات یہ کہ یہ میری اپنی زمین، میری اپنی گاڑی اور میرا اپنا بیٹا ہے۔ منصور علی خان اور دوسرے منفی تبصرے کرنے والے لوگ بڑے ہو جائیں اور اپنے کام سے کام رکھیں۔‘

ادھر ڈیرہ اسماعیل خان کے مقامی افراد اور بعض صحافیوں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ گنڈاپور کے دعوے کو جھٹلایا اور بتایا ہے کہ یہ سی پیک کا مغربی روٹ ہے عبد الخیل تو یارک انٹرچینج، سی پیک کی باڑ وڈیو میں نظر آ رہی ہے اور یہ زمین علی امین کی ہرگز نہیں بلکہ اکثر عام افراد کی ہے۔

https://www.facebook.com/watch/?v=1854398108046301

مقامی ذرائع کے مطابق یہ گاڑی شیلبی ہے جو علی امین کی اپنی نہیں بلکہ اس کے بیٹے اسلم خان گنڈا پور کے پیچھے بیٹھے ہوئے شخص کی ہے۔

خیال رہے کہ علی امین گنڈاپور اس سے قبل ایک ویڈیو سے مشہور ہوئے تھے جس میں وہ بنی گالہ کی سڑک پر دوڑ رہے ہیں۔

اس وقت ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے ان سے جو بوتلیں قبضے میں لیں ان میں شراب نہیں شہد تھا جو وہ عمران خان کے لیے لے کر جا رہے تھے۔

 

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے