ڈسکہ این اے 75 کے پورے حلقے میں دوبارہ الیکشن: سپریم کورٹ
Reading Time: < 1 minuteپاکستان کی سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف تحریک انصاف کی اپیل خارج کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ پورے ڈسکہ کے حلقہ این اے 75 میں دوبارہ پولنگ ہوگی۔
قبل ازیں جمعے کی صبح مقدمے کی سماعت کے دوران بینچ کے سربراہ جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ حلقے میں 20 پریزائیڈنگ افسران کا غائب ہونا انوکھا واقعہ ہے، ماضی میں ایسی مثال نہیں ملتی۔
تحریک انصاف کے وکیل شہزاد شوکت نے کہا کہ ہوسکتا ہے پریذائیڈنگ افسران کو فرشتے لے گئے ہوں۔
Array