لاپتہ سرمد سلطان کی واپسی مگر سوالیہ نشان برقرار، جواب کون دے گا؟
پاکستان میں سوشل میڈیا پر سرگرم ایکٹیوسٹ کو نامعلوم افراد کی جانب سے 48 گھنٹے مغوی رکھنے کے بعد رہا کر دیا گیا ہے۔
سنیچر کی صبح ان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بھی بحال ہو گیا جو ان کے لاپتہ کیے جانے کے بعد بند ہو گیا تھا۔
— sarmad sultan (@SarmadSultanS) April 3, 2021
گھر واپس پہنچنے کے بعد ان کے اکاؤنٹ سے ٹویٹ کیا گیا کہ ”30 مارچ کی رات سرمد سلطان پر گھر میں قاتلانہ حملے میں ان کا چھوٹا بھائی سچل سلطان شدید زخمی ہو گیا تاہم اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ اہل خانہ کے شور مچانے پر قاتل یہ دھمکی دے کر گئے کہ آئندہ سرمد اپنی تحریروں سے باز نہ آیا تو اس کی لاش بھی نہیں ملے گی۔ سرمد سلطان اب بخیریت ہیں۔“
اس کے کچھ دیر سرمد سلطان نے ایک مختصر ویڈیو ٹویٹ کر کے اپنے ساتھ گزرنے والے واقعات پر چند سوال اٹھائے اور پوچھا کہ ان کا جواب کون دے گا؟

