پاکستان پاکستان24

کورونا پھوٹنے کے بعد پہلی بار 3568 پاکستانی وینٹیلیٹرز پر

اپریل 4, 2021

کورونا پھوٹنے کے بعد پہلی بار 3568 پاکستانی وینٹیلیٹرز پر

پاکستان میں کورونا کی وبا آنے کے بعد پہلی بار مریضوں کی ریکارڈ تعداد ایک وقت میں وینٹیلیٹرز پر ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور کورونا کو کنٹرول کرنے کے نگران سینٹر کے سربراہ اسد عمر کے مطابق گزشتہ روز ساڑھے تین ہزار سے زائد مریض انتہائی نگہداشت کے شعبے میں زیر علاج تھے۔

اتوار کی صبح ایک ٹویٹ میں اسد عمر نے بتایا کہ کورونا کے ایس او پیز یا ضابطہ احتیاط پر سختی سے عمل کرانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے شہریوں سے بھی درخواست کی کہ احتیاط کیجیے اور انتظامیہ کے ساتھ ضابطہ احتیاط کو نافذ کرنے میں تعاون کیا جائے۔

پاکستان میں گزشتہ روز کورونا سے اموات کی تعداد 81 رہی۔

ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 60 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ گزشتہ روز 55 ہزار 605 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے پانچ ہزار بیس افراد میں کورونا مثبت آیا۔

این سی او سی کے مطابق ملتان میں 70 فیصد وینٹیلیٹرز مریضوں کے استعمال میں ہیں۔ لاہور میں یہ تعداد 65 فیصد اور گوجرانوالہ میں 60 فیصد ہے۔

اسلام آباد کے ہسپتالوں کے 54 فیصد وینٹیلیٹرز مریضوں کے زیر استعمال ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے