جو بائیڈن کی فلسطینی ریاست کی حمایت، کروڑوں ڈالر کی امداد بحال
Reading Time: < 1 minuteامریکہ کے صدر جو بائیڈن کی حکومت نے فلسطین کے تنازع کے حل کے لیے دو ریاستوں کے مؤقف کی حمایت کرتے ہوئے فلسطینی اتھارٹی کی امداد بحال کر دی ہے۔
وائٹ ہاؤس سے جاری کیے جانے والے بیان کے مطابق بائیڈن انتظامیہ مشرق وسطیٰ میں امن اور استحکام کے لیے مسئلہ فلسطین کا حل دو ریاستی فارمولے کو ہی سمجھتی ہے۔
امریکہ نے فلسطینی اتھارٹی کی 235 ملین ڈالر کی امداد بحال کرنے کا بھی اعلان کیا ہے جو سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روک دی تھی۔
اسرائیل کی جانب سے وائٹ ہاؤس کے بیان پر ردعمل ابھی سامنے نہیں آیا۔
Array