امریکی پولیس کی فائرنگ سے سیاہ فام شہری ہلاک، پرتشدد مظاہرے
Reading Time: < 1 minuteامریکہ میں منی پولس کے اسی علاقے میں پولیس نے ایک سیاہ فام شہری کو فائرنگ سے ہلاک کر دیا ہے جہاں گزشتہ برس مئی میں جارج فلوئیڈ کے قتل کے بعد پورے ملک میں ہنگامے پھوٹ پڑے تھے۔
روئٹرز نیوز ایجنسی کے مطابق واقعہ منی پولس شہر کے اس علاقے سے دس کلومیٹر دور پیش آیا جہاں پولیس کے ہاتھوں جارج فلوئیڈ کی موت ہوئی تھی۔
واقعے کے بعد علاقے میں پرتشدد مظاہرے پھوٹ پڑے، مظاہرین نے پولیس کی دو گاڑیوں کو نقصان پہنچایا جس پر آنسو گیس کے شیل چلائے گئے۔
Array