کھیل

پاکستان نے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ اور سیریز جیت لی

اپریل 16, 2021 < 1 min

پاکستان نے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ اور سیریز جیت لی

Reading Time: < 1 minute

پاکستان نے سنچورین میں کھیلے گئے چوتھے اور آخری ٹی 20 میچ میں جنوبی افریقہ کو تین وکٹوں سے شکست دے کر چار میچوں کی سیریز 1-3 سے جیت لی۔

جنوبی افریقہ نے آخری میچ کو پاکستان کو جیت کے لیے 145 رنز کا ہدف دیا۔

پاکستان کی جانب سے محمد رضوان اور بابر اعظم نے اننگز کا آغاز کیا۔

محمد رضوان بغیر کوئی رن بنائے پہلے اوور کی دوسری بال پر ہی سٹمپ آؤٹ ہوگئے۔ انہیں جورن فارچون نے آؤٹ کیا۔

گذشتہ میچ میں سینچری سکور کرنے والے کپتان بابر اعظم صرف 24 رنز بنا سکے۔

فخر زمان 34 گیندوں پر 60 رنز بنانے کے بعد کیچ آؤٹ ہوگئے۔ ان کی اننگز میں پانچ چوکے اور چار چھکے شامل تھے۔ 

آصف علی صرف پانچ رنز بنانے کے بعد کیچ آؤٹ ہوگئے۔ سسانڈا مگالا نے اپنی بال پر ان کا کیچ لیا۔

تجربہ کار بلے باز محمد حفیظ صرف 10 رنز ہی بنا سکے۔ تبریز شمسی کی بال پر ولیمز نے ان کا کیچ لیا۔

حیدر علی صرف تین رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ فیلکووائیو کی گیند پر فارچون نے ان کا کیچ لیا۔

فہیم اشرف صرف سات رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے