قومی اسمبلی میں اپوزیشن کا سپیکر ڈائس کا گھیراؤ، لبیک کے نعرے
Reading Time: < 1 minuteپاکستان کی قومی اسمبلی میں اپوزیشن ارکان نے اجلاس کے دوران لبیک یارسول اللہ کے نعروں کے ساتھ سپیکر ڈائس کا گھیراؤ کیا اور تاجدار ختم نبوت کے نعرےلگا دیے۔
جمعے کو اپوزیشن نے نکتہ اعتراض پر بات کرنے کا مطالبہ کیا تو ڈپٹی سپیکر نے وقفہ سوالات پر کارروائی شروع کرنے کا اعلان کیا۔
سابق وزرائے اعظم شاہد خاقان عباسی، راجا پرویز اشرف سمیت اپوزیشن ارکان اپنی نشستوں پر کھڑے ہوگئے۔
سوالات کے محرک نوید عامر جیوا اور زہرا ودود فاطمی نے یکے بعد دیگرے نکتہ اعتراض کا مطالبہ کیا۔
ڈپٹی سپیکر وقفہ سوالات پر کارروائی جاری رکھنے پر مصر رہے اور کہا کہ آپ مجھے رولز کے مطابق ایوان چلانے دیں۔
اپوزیشن ارکان نے لبیک یا رسول اللہ کے نعرے لگا دیے۔
Array