انڈیا میں کورونا بے قابو، دہلی کی سڑکوں پر مریض اور لاشیں
Reading Time: < 1 minuteانڈیا میں کورونا کی دوسری لہر کے دوران صورتحال حکام کے قابو سے باہر ہے اور دارالحکومت دہلی کے ہسپتالوں میں گنجائش ختم ہونے کے بعد مریض فٹ پاتھ پر انتظار کر رہے ہیں جبکہ سٹریچر پر لاشوں کو منتقل کرنے کے مناظر عام ہیں۔
بین الاقوامی ذرائع ابلاغ اپنی رپورٹس میں انڈیا سے صورتحال کی انتہائی بدتر تصویر دکھا رہے ہیں۔
انڈیا کی وزارت صحت کے مطابق ملک میں 28 لاکھ 13 ہزار سے زائد ایکٹیو کیسز ہیں جبکہ اموات کی تعداد ایک لاکھ 95 ہزار سے بڑھ چکی ہے۔
ایک ارب 30 کروڑ آبادی کے ملک میں کورونا کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے۔
وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے دہلی میں ایک ہفتے کے لیے لاک ڈاؤن میں توسیع کا اعلان کیا ہے جو اب تین مئی تک جاری رہے گا۔
کورونا کی وبا پھیلنے کے بعد سے انڈیا میں اب تک ایک کروڑ 69 لاکھ شہری اس وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔ امریکہ کے بعد انڈیا کورونا سے متاثر ہونے والا دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہے۔