پاکستان پاکستان24

سپریم کورٹ کا جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے حق میں فیصلہ

اپریل 26, 2021 2 min
سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا تعلق بلوچستان سے ہے۔ فوٹو: پاکستان ٹوئنٹی فور

سپریم کورٹ کا جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے حق میں فیصلہ

Reading Time: 2 minutes

پاکستان کی سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ اور بچوں کی جائیداوں کا معاملہ ایف بی آر کو بھیجنے کا اپنا فیصلہ کالعدم قرار دےدیا ہے.
چار کے مقابلے میں چھ ججز کے اکثریتی فیصلے کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ اور بچوں کے خلاف جوڈیشل کونسل سمیت کسی فورم پر کارروائی نہیں ہوسکتی.

رپورٹ: جہانزیب عباسی

بینچ کے سربراہ جسٹس عمر عطا بندیال اختلاف کرنے والے چار ججز میں شامل ہیں۔

جسٹس مقبول باقر، جسٹس مظہر عالم، جسٹس منظور ملک، جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس امین الدین خان نے نظرثانی درخواستیں منظور کر کے سپریم کورٹ کا پہلا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا جس کے تحت معاملہ ایف بی آر اور بعد ازاں سپریم جوڈیشل کونسل کو بھیجا گیا تھا۔

کثریتی فیصلے سے اختلاف کرنے والے جج صاحبان میں دس رکنی بنچ کے سربراہ جسٹس عمر عطا بندیال،جسٹس منیب اختر،سجاد علی شاہ اور جسٹس قاضی محمد امین شامل ہیں۔

سپریم کورٹ کے دس رکنی بنچ فل کورٹ بنچ نے سات تین کی اکثریت سے انیس جون دو ہزار بیس میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف صدارتی ریفرنس قانونی خامیوں کی بنیاد پر خارج کر دیا تھا۔اور ساتھ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ اور بچوں کے ٹیکس کی چھان بین کیلئے معاملہ ایف بی آر کو بھیجا تھا۔عدالت کے اکثریتی فیصلے میں کہا گیا تھا ایف بی آر سو دنوں میں تحقیقات کرکے رپورٹ سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر کرے۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ اور بچوں کے ٹیکس کی چھان بین کا معاملہ ایف بی آر بھیجنے والے سات جج صاحبان میں جسٹس عمر عطا بندیال،جسٹس منیب اختر،سجاد علی شاہ،جسٹس فیصل عرب،منظو ر احمد ملک،جسٹس مظہر میاں خیل اور جسٹس قاضی محمد امین شامل تھے۔جبکہ اکثریتی فیصلے سے اختلاف کرنے والوں میں جسٹس مقبول باقر،جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس یحییٰ آفریدی شامل تھے۔

دس رکنی فل کورٹ بنچ میں شامل جن جج صاحبان نے اپنے ہی دیئے گئے فیصلے کیخلاف نظر ثانی اپیلیں منظور کیں اُن میں جسٹس منظور احمد،جسٹس مظہر عالم میاں خیل شامل ہیں۔جبکہ جسٹس فیصل عرب کی ریٹائرمنٹ کے بعد جسٹس امین الدین خان کو دس رکنی بنچ میں شامل کیا گیا تھا۔واضح رہے جسٹس منظور احمد ملک چار دن بعد اپنے عہدے سے سبکدوش ہو رہے ہیں۔

جہانزیب عباسی اسلام آباد میں نجی ٹی وی سے منسلک صحافی ہیں جو سپریم کورٹ سےرپورٹنگ کرتے ہیں۔
Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے