پاکستان کے تیار کردہ وینٹیلیٹرز کارآمد نہیں: وزیر سائنس و ٹیکنالوجی
Reading Time: < 1 minute وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز کا کہنا ہے پاکستان کے تیار کردہ وینٹیلیٹرز کارآمد نہیں جو 16 میں سے صرف 4 فنکنشز پر پورا اترتے ہیں۔
ہمارے پاس کورونا ایمرجنسی کے لیئے آکسیجن اور ضروری اسٹاک موجود نہیں ہےاسٹیل ملز کے آکسیجن پلانٹ ہنگامی طور پر فعال کرنے میں بھی مسائل ہیں۔
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے نسٹ یونیورسٹی کا دورہ کیا دورے کے بعد میڈیا سے گ میں شبلی فراز نے کہا ہمارے پاس کورونا ایمرجنسی کے لیئے آکسیجن اور ضروری اسٹاک موجود نہیں ہے این آر ٹی سی اور پرائیویٹ فرمز وینٹی لیٹرز بنا رہی ہیں لیکن ہمارے وینٹیلیٹرز 16 میں سے صرف 4 فنکشنز پر پورا اترتے ہیں
ان کا کہنا تھاوزیر صنعت و پیداوار سے اسٹیل ملز کے پلانٹ سے متعلق بات ہوئی ہے اسٹیل ملز سے آکسیجن ہنگامی طور پر فعال کرنے میں وقت لگے گا اگر ایسا ہوجائے تو اچھی بات ہے لیکن لگتا ہے کہ اس میں مسائل ہیں شبلی فراز نے کہا کورونا سے نبردآزما ہونے کے لیئے ہم سے جو بھی بھارت کے لیئے ہوسکا ضرور کریں گے یہ انسانیت کا مسئلہ ہے بھارت کے ساتھ پوری ہمدردیاں ہیں مزید کہا حکومت کا کام نوکریاں دینا نہیں بلکہ بزنس کے لیئے ماحول اور مواقع دینا ہوتا ہے ہمیں لوکل وسائل کا استعمال کرتے ہوئے ملک کو آگے لے کر جانا ہے