پاکستان پاکستان24

عید کی تعطیلات میں سیاحتی مقامات اور ان کو جانے والی پبلک ٹرانسپورٹ بند

اپریل 27, 2021

عید کی تعطیلات میں سیاحتی مقامات اور ان کو جانے والی پبلک ٹرانسپورٹ بند

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی ہدایت پر وزارت داخلہ کی جانب سے سرکلر جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق عید کے دنوں میں سیاحتی مقامات اور ان علاقوں کو جانے والی پبلک ٹرانپسورٹ بند رہے گی۔

منگل کو جاری کیے گئے سرکلر کے مطابق 8 مئی سے16 مئی تک تمام سیاحتی مقامات بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سیاحتی مقامات کے قریب موجود تمام ٹورسٹ ریزورٹس، پبلک پارکس اور ہوٹلز بھی بند رہیں گے۔
سرکلر میں کہا گیا ہے کہ عید کی تعطیلات کے دوران پبلک ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند رہے گی. صرف گلگت بلتستان کے مقامی افراد کو سفر کی اجازت ہوگی۔
تعطیلات کے دوران گلگت بلتستان کے رہائشیوں کو اپنے گھر واپس جانے کی اجازت ہوگی۔
سیاحتی مقامات کو جانے والے راستے بھی بند کیے جائیں گے۔ اس حوالے سے مری، گلیات، سوات، کالام، گلگت بلتستان اور سی ویو پر خصوصی توجہ مرکوز رہے گی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے