این اے 249 میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کامیاب، نتائج پر تنازع
Reading Time: < 1 minuteکراچی میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249 کا غیر حتمی غیر سرکاری مکمل نتیجہ سامنے آنے پر پیپلز پارٹی کے امیدوار کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ ن لیگ اور تحریک انصاف نے دھاندلی کے الزامات لگا کر نتائج کو چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔
فارم 47 کے مطابق پیپلزپارٹی کے قادر مندوخیل کامیاب قرار دیے گئے جنہوں نے 16156 ووٹ حاصل کیے۔
ن لیگ کے مفتاح اسماعیل کو 15473 ووٹ ملے جبکہ تحریک لبیک کے امیدوار 11 ہزار سے زائد ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔
کل 72 ہزار 740 ووٹ ڈالے گئے، ٹرن آوٹ 21 اعشاریہ 64 فیصد رہا۔
Array