غزہ میں ہلاکتوں کی تعداد 119، مرنے والوں میں 31 بچے شامل
اسرائیل کی بمباری سے مقبوضہ فلسطین کے شہر غزہ میں مارے جانے والے شہریوں کی تعداد 119 تک پہنچ گئی ہے.
مقامی صحت حکام کے مطابق مارے جانے والوں میں 31 بچے اور 19 خواتین شامل ہیں.
اسرائیل کی بمباری سے زخمی فلسطینیوں کی تعداد 850 ہے.
غزہ کی سرحد پر اسرائیلی فوج اور ٹینک جمع کیے جا رہے ہیں.
دوسری طرف حماس کے راکٹ حملوں میں اسرائیل کے اندر سات ہلاکتیں ہوئی ہیں جن میں ایک انڈین شہری اور ایک بچہ شامل ہے.

