پاکستان24 متفرق خبریں

اسلام آباد میں درجن بھر ’غزہ یکجہتی‘ ریلیاں، فوج فلسطین بھیجنے کا مطالبہ

مئی 21, 2021 < 1 min

اسلام آباد میں درجن بھر ’غزہ یکجہتی‘ ریلیاں، فوج فلسطین بھیجنے کا مطالبہ

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں اسرائیل کی بمباری کا شکار غزہ کے رہائشیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے درجن سے زائد مختلف جماعتوں، تنظیموں اور گروپس نے ریلیاں‌نکالیں‌اور مظاہرے کیے.
جماعت اسلامی کی بلیو ایریا میں جناح ایونیو پر ریلی میں‌ہزاروں‌کارکنوں‌نے شرکت کی جن میں‌خواتین کی بھی بڑی تعداد شامل تھی.
جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے ریلی سے خطاب میں امریکہ اور اسرائیل کی حکومتوں پر تنقید کی جبکہ اسلامی ملکوں کے حکمرانوں کی بے حسی اور بزدلی کا رونا رویا.

اسلام آباد پریس کلب کے سامنے طاہرالقادری کی تنظیم منہاج اور تحریک انصاف یوتھ ونگ کے چھ مختلف مظاہرے منعقد کیے گئے.
عباسیہ ویلفیئر فاؤنڈیشن، سٹیٹ یوتھ اسمبلی اور دیگر پانچ تنظیموں‌نے بھی پریس کلب کے سامنے فلسطین کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرے کیے.
عباسیہ ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام مظاہرے میں ایک مقرر نے کہا کہ پاکستان کی فوج کس لیے بنائی گئی تھی؟ پاکستان اسلام کے نام پر بنا ہے تو غزہ کے مسلمانوں کی مدد کے لیے پچاس ہزار فوج بھیجی جائے.

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے