پاکستان متفرق خبریں

اپر کوہستان: دریائے سندھ سے وین برآمد، 17 مسافر لاپتہ

جون 8, 2021

اپر کوہستان: دریائے سندھ سے وین برآمد، 17 مسافر لاپتہ

صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع اپرکوہستان میں 16 افراد کی لاشوں کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن دوبارہ شروع کردیا گیا ہے.
ریسکیو1122، پولیس، مقامی غوطہ خور و دیگراہلکار لاشوں کی تلاش میں مصروف ہیں ۔
مقامی پولیس و انتظامی حکام کے مطابق مشینری کی مدد سے دریائے سندھ میں ڈوبنے والی ہائی روف وین برآمد کرلی گئی تاہم گاڑی میں سوار16 لاپتہ افراد کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا .
ڈی سی محمد عارف کے مطابق دریا کے بہاو میں اضافے سے امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا ہے ۔

اپر کوہستان کے علاقے میں گزشتہ روز گلگت سے راولپنڈی جانے والی وین دریائے سندھ میں بہہ گئی تھی� وین میں ڈرائیور سمیت 17 مسافر سوار تھے.

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے