پاکستان متفرق خبریں

فردوس عاشق کا تھپڑ، ’اب یہ عورت ہو گئی‘

جون 10, 2021

فردوس عاشق کا تھپڑ، ’اب یہ عورت ہو گئی‘

پنجاب کے وزیراعلیٰ کی مشیر فردوس عاشق اعوان کے ٹی وی ٹاک شو کے سیٹ پر پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر مندوخیل کو گریبان سے پکڑنے اور تھپڑ مارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے اور صارفین بھانت بھانت کے تبصرے کر رہے ہیں۔
تھپڑ مارنے کا واقعہ پروگرام میں وقفے کے دوران پیش آیا جس کی ویڈیو بعد میں لیک کرائی گئی۔

بدھ کو رات گئے ایکسپریس نیوز سے لیک کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فردوس عاشق اعوان نے پہلے مندوخیل کو گریبان سے پکڑا، عبدالقادر مندوخیل نے اپنا گریبان چھڑایا تو فردوس عاشق اعوان نے انہیں گالی دی اور پھر ان کے چہرے پر تھپڑ مارا۔


اس دوران فردوس عاشق اعوان کہہ رہی تھیں کہ تمہیں عورتوں سے بات کرنے کی تمیز نہیں ہے جس پر عبدالقادر مندوخیل نے کہا کہ اب یہ عورت ہو گئی ہے۔
جمعرات کی صبح تھپڑ مارنے کی وضاحت کرتے ہوئے فردوس عاشق نے کہا کہ ان کا عمل ذاتی دفاع یا سیلف ڈیفنس میں تھا.

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے