متفرق خبریں

آندھی اور بارش، مانسہرہ میں سیاحوں کی گاڑی پر درخت گرنے سے تین ہلاک

جون 11, 2021 < 1 min

آندھی اور بارش، مانسہرہ میں سیاحوں کی گاڑی پر درخت گرنے سے تین ہلاک

Reading Time: < 1 minute

مانسہرہ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ تیز بارش نے سڑکوں کو ندی نالے بنا دیا، شوگراں روڈ پر گاڑی پر درخت گرنے سے تین سیاح ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا.

مانسہرہ شہر اور گردو نواح میں طویل گرمی کے بعد گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور شدید ژالہ باری ہوئی جبکہ تیز آندھی چلنے سے مختلف علاقوں میں بجلی معطل ہو گئی.

بارش سے چار روز سے جاری شدید گرمی کا زور ٹوٹ گیا جبکہ شہر کی سڑکیں زیر آب آگئیں.
ریسکیو سروس کے مطابق تیز آندھی سے شوگراں روڈ پر درخت گاڑی پر گر گیا جس سے تین افراد ہلاک ہو گئے،
حادثے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا جسے بالاکوٹ سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا.
مرنے والے سیاحوں کا تعلق حیدرآباد سے بتایا جا رہا ہے.
طوفانی بارش اور آندھی کے باعث مواصلاتی نظام درہم برہم ہو گیا ہے.

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے