فیس بک کا خبروں کا نیا پلیٹ فارم لانچ کرنے کا فیصلہ
Reading Time: < 1 minuteفیس بک رواں ماہ کے اختتام تک خبروں میںدلچسپی رکھنے والوں کے لیے ایک نیا پلیٹ فارم لانچ کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔
اس پلیٹ فارم پر عالمی خبریں، کھیل او رشوبز سے وابستہ شخصیات کی سرگرمیوں کا لمحہ بہ لمحہ احوال بتایا جائے گا.
فیس بک نے اعلان کیا ہے کہ وہ ’مفت اور بامعاوضہ ورژن کے ساتھ نیوز بلیٹن پلیٹ فارم لانچ کرے گا۔‘
سوشل میڈیا کی بڑی کمپنی ابتدائی طور پر اپنے صارفین کی پسندیدہ خبروں کے کچھ پہلوؤں پر توجہ مرکوز کر رہی ہے، جیسے کھیل، فیشن، ماحولیات اور صحت وغیرہ۔
پلیٹ فارم بلیٹن کو فیس بک کی ویب سائٹ سے الگ لنک میں کھولے گا۔ اس بارے میں اطلاعات ہیں کہ اس فیصلے کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔
پہلا کمپنی کی خواہش ہے کہ اس پلیٹ فارم کو ایک آزاد برانڈ بنایا جائے، دوسرا یہ کہ خاص طور پر لکھاریوں اور پبلشرز کے لیے ایپل اور گوگل ایپ اسٹورز کو کمیشن ادا کرنے سے گریز کیا جائے۔
رپورٹ کے مطابق کمپنی کسی ایسے مصنفین یا ناشروں کو منتخب کرنے سے گریز کر رہی ہے جو سیاسی نظریات کے ساتھ شدت پسند ہوں، تاکہ ابتدا میں ہی پلیٹ فارم کو کسی طرح کی تنقید کا سامنا نہ کرنا پڑے۔