اہم خبریں پاکستان24 عالمی خبریں

ٹیکساس میں دو افراد کی ایک دوسرے پر فائرنگ، 14 راہ گیر زخمی

جون 13, 2021 < 1 min

ٹیکساس میں دو افراد کی ایک دوسرے پر فائرنگ، 14 راہ گیر زخمی

Reading Time: < 1 minute

امریکی ریاست ٹیکساس کے مصروف شہر آسٹن میں دو مسلح افراد کے ایک دوسرے پر فائرنگ کے دوران 14 عام شہری زخمی ہوگئے۔
روئٹرز نیوز ایجنسی کے مطابق آسٹن کے محکمہ پولیس کے چیف جوزیف چیکون نے سنیچر کو نیوز میں بتایا کہ رات ڈیڑھ بجے کے لگ بھگ ریاست کے دارالحکومت کے مصروف علاقے سکستھ سٹریٹ ایریا میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

پولیس چیف کے مطابق ’یہ بظاہر دو فریقین کے درمیان کا آپس کا معاملہ لگتا ہے، واقعے میں زخمی ہونے والے افراد معصوم راہ گیر تھے۔‘
چیکون نے بتایا کہ ’زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دیگر 12 کی حالت تسلی بخش ہے۔ واقعے میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔‘
آسٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سےجاری بیان میں بتایا گیا کہ ملزموں میں سے ایک کو ٹاسک فورس کی مدد سے گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دوسرے کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں.

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے