پاکستان پاکستان24 متفرق خبریں

واوڈا کے وکیل پھر چھٹی پر، الیکشن کمیشن کا آخری موقع

جون 15, 2021 < 1 min

واوڈا کے وکیل پھر چھٹی پر، الیکشن کمیشن کا آخری موقع

Reading Time: < 1 minute

الیکشن کمیشن نے نااہلی کیس میں سینیٹر فیصل واوڈا کے وکیل کو پیش ہونے کےلیے آخری موقع دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے ممبر پنجاب الطاف ابراہیم نے ریمارکس دیئے کہ اس کے بعد کوئی تاریخ نہیں دی جائے گی۔

منگل کو الیکشن کمیشن کے ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے واوڈا کی نااہلی کے لیے دائر درخواست کی سماعت کی۔

سینیٹر فیصل واوڈا کے خلاف درخواست گزار کے وکیل رشید اے رضوی پیش ہوئے جبکہ فیصل واوڈا کے وکیل کراچی میں ہونے کے باعث کمیشن نہ آئے۔

درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ الیکشن کمیشن مناسب سمجھے تو ان کی درخواست کو الیکشن ٹربیونل بھیج دے۔
درخواست گزار کے وکیل رشید اے رضوی کا کہنا تھا کہ فیصل واوڈا نے پہلے 3 سال ہائی کورٹ میں ضائع کیے پھر استعفیٰ دے کر سینیٹر بن گئے۔
کمیشن نے درخواست گزار کو ہدایت کی کہ واوڈا کے بطور ممبر قومی اسمبلی اور وزیر لی گئی مراعات کے معاملے پر ترمیم شدہ درخواست دائر کرے جبکہ فیصل واوڈا کے وکیل کے پیش نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کیا۔
الیکشن کمیشن نے واوڈا کے وکیل کو پیش ہونے کی آخری مہلت دیتے ہوئے سماعت 8 جولائی تک ملتوی کر دی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے