پاکستان پاکستان24

قومی اسمبلی میں بدترین ہنگامہ آرائی، حکومت اور اپوزیشن کی نعرے بازی

جون 15, 2021 < 1 min

قومی اسمبلی میں بدترین ہنگامہ آرائی، حکومت اور اپوزیشن کی نعرے بازی

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کی قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی تقریر کو روکنے کے لیے حکومتی اراکین نے شور شرابہ اور نعرے بازی کی جس کے بعد اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔
منگل کو قومی اسمبلی میں شہباز شریف کی تقریر کے دوران وفاقی وزرا سمیت تحریک انصاف کے ارکان سیٹیاں بجاتے رہے اور ڈیسک پر بجٹ کتاب مارنے میں مصروف رہے۔
ہنگامہ آرائی کے دوران قومی اسمبلی کے سارجنٹس ارکان میں بیچ بچاؤ کراتے رہے۔ اس دوران بجٹ دستاویزات لگنے سے ایک سارجنٹ زخمی بھی ہوگئے۔
شہباز شریف نے کہا کہ ’ایسا کبھی نہیں ہوا کہ اپوزیشن لیڈر بات کرے تو اس میں خلل ڈالا جائے۔‘
اجلاس ملتوی کیے جانے کے بعد بھی ایوان میں ہنگامہ آرائی ہوتی رہی. حکومتی اور اپوزیشن اراکین نے ایک دوسرے پر حملہ آور ہونے کی کوشش کی۔
ویڈیو فوٹیج میں دیکھا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے اسلام آباد سے رکن قومی اسمبلی علی نواز اعوان نے مسلم لیگ کے رکن شیخ روحیل اصغر کو کتاب ماری۔


حکومتی اور اپوزیشن ارکان آپس میں گتھم گتھا ہو گئے اور ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کی۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر اطلاعات فواد چوہدری سمیت وفاقی کئی وزرا نے بھی اپنی نشستوں پر کھڑے ہو کر اپوزیشن کے خلاف نعرے بازی کی۔ سپیکر نے ارکان اسمبلی کو ویڈیوز بنانے سے روکا۔
اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی تقریر کے دوران مسلم لیگ ن کے ارکان نے انہیں گھیرے رکھا ۔


اجلاس کے بعد اپوزیشن اور حکومتی ارکان نے ٹوئٹر پر بھی ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی کی.

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے