سات ارکان کے قومٰی اسمبلی میں داخلے پر پابندی عائد
پاکستان کی پارلیمان کے ایوان نمائندگان کے سپیکر اسد قیصر نے ایوان میں ہنگامہ آرائی اور غیر پارلیمانی زبان استعمال کرنے والے سات ارکان کے قومی اسمبلی میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
بدھ کع قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سپیکر نے گزشتہ روز ایوان مین ہنگامہ آرائی اور غیر پارلیمانی زبان استعمال کرنے پر قواعد کے تحت کاروائی کرتے ہوئے سات ارکان کی اسمبلی حدود میں داخلے پر پابندی عائد کی ہے۔
ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق یہ پابندی اگلے احکامات تک جاری رہے گی۔
اسپیکر @AsadQaiserPTI کی ایوان میں ہنگامہ آرائی اور غیر پارلیمانی زبان استعمال کرنے والے اراکین قومی اسمبلی کے خلاف کارروائی۔
اسپیکر نےنازیبا الفاظ استعمال کرنےوالے ممبران پر اسمبلی حدود میں داخلے پر پابندی عائد کردی.
یہ پابندی اگلے احکامات تک جاری رہے گی@appcsocialmedia pic.twitter.com/42e56vP5vS
— National Assembly of Pakistan🇵🇰 (@NAofPakistan) June 16, 2021
جن اراکین پر پابندی لگائی گئی ہے ان میں پاکستان تحریک انصاف کے تین ارکان علی نواز اعوان، عبدالمجید خاں، فہیم خان، مسلم لیگ ن کے بھی تین ارکان شیخ روحیل اصغر، علی گوہرخان، چوہدری حامد حمید اور پیپلز پارٹی کے آغا رفیع اللہ شامل ہیں۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب اس سلسلے میں متعلقہ اراکین اور اسمبلی سیکورٹی کو احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔
سیکیورٹی عملے کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ ان ارکان کو ایوان میں داخل نہ ہونے دیں.

