اہم خبریں پاکستان24 متفرق خبریں

عمران خان نے امریکہ کو اڈے دینا ناممکن قرار دے دیا

جون 19, 2021 < 1 min

عمران خان نے امریکہ کو اڈے دینا ناممکن قرار دے دیا

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ان کا ملک افغانستان میں کارروائی کے لیے کسی صورت امریکی سی آئی اے کو اڈے فراہم نہیں کرے گا۔
انہوں نے یہ بات امریکی ٹی وی چینل ایچ بی او کو ایک انٹرویو میں بتائی جو اتوار کی شام نشر کیا جائے گا۔
انٹرویو میں عمران خان سے سوال کیا گیا کہ افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کے بعد کیا وہ اجازت دیں گے کہ سی آئی اے یہاں پاکستان سے سرحد پار القاعدہ، داعش اور طالبان کے خلاف انسداد دہشت گردی کے مشنز سر انجام دے؟ تو ان کا جواب تھا کہ ہرگز نہیں.
’بالکل نہیں، اس بات کا کوئی امکان نہیں ہے کہ ہم اجازت دیں گے۔ کسی بھی طرح کے اڈوں یا پاکستانی سرزمین سے افغانستان میں کسی بھی طرح کی کارروائی کی بالکل اجازت نہیں دیں گے۔‘

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے