اہم خبریں متفرق خبریں

چیف جسٹس کو گالیاں، پیپلز پارٹی کے کارکن کو توہین عدالت کا نوٹس

جون 21, 2021 < 1 min

چیف جسٹس کو گالیاں، پیپلز پارٹی کے کارکن کو توہین عدالت کا نوٹس

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کی سپریم کورٹ نے چیف جسٹس گلزار احمد کو گالیوں کی ویڈیو پر نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ سماعت کے لیے مقرر کر دیا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکن مسعود الرحمان عباسی کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ گالیاں بک رہے ہیں۔

سپریم کورٹ نے چیف جسٹس گلزار احمد کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے پر مسعود الرحمان کے خلاف لیے جانے والے توہین عدالت از خود نوٹس کیس کی سماعت مقرر کی ہے۔

سماعت 22 جون بروز منگل دن 12 بجے کورٹ نمبر پانچ میں جسٹس اعجاز الحسن کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بینچ کرے گا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے