پاکستان24 کھیل

نیوزی لینڈ پہلا ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن، انڈیا کو شکست

جون 23, 2021 < 1 min

نیوزی لینڈ پہلا ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن، انڈیا کو شکست

Reading Time: < 1 minute

انگلینڈ کے شہر ساؤتھمپٹن میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے انڈیا کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم نے آخری اننگز میں میچ جیتنے کے لیے مطلوبہ 139 رنز کا ہدف سات اوورز قبل ہی دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

کپتان کین ولیمسن نے ناقابل شکست 52 اور راس ٹیلر نے 47 رنز سکور کیے۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم نے دوسری اننگز میں درکار 139 رنز 2 کھلاڑی آوٹ ہونے پر حاصل کر لیے.

نیوزی لینڈ کو آخری اننگز میں میچ جیتنے کے لیے 139 رنز کا ہدف ملا تھا.

اس سے قبل انڈیا کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 170 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی تھی.

انڈیا کی جانب سے رشبھ پنت نے دوسری اننگز میں سب سے زیادہ 41 رنز سکور کیے جبکہ اوپنر روہت شرما نے 30 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم سودھی نے چار اور ٹرینٹ بولٹ نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

بارش سے متاثرہ اس پانچ روزہ ٹیسٹ میچ کو ریفری نے چھٹے دن کے لیے بڑھا دیا تھا۔

انڈیا کی ٹیم پہلی اننگز میں 217 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی۔ نیوزی لینڈ کے کائل جیمیسن نے پہلی اننگز میں انڈیا کے پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 249 رنز سکور کیے تھے جن میں کانوے نے 54 جبکہ کپتان ولیمسن نے 49 رنز کی اننگز کھیلیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے