کورونا بے قابو، ٹی ئؤئنٹی ورلڈکپ انڈیا سے امارات منتقل
انڈیا میں کورونا وائرس کی شدت اور پھیلاؤ کے باعث رواں برس اکتوبر میں ہونے والے ٹی20 کرکٹ ورلڈ کپ کو متحدہ عرب امارات منتقل کر دیا گیا ہے۔
انڈیا کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق انڈین کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سربراہ سارو گنگولی نے پیر کو اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ورلڈکپ اب انڈیا میں نہیں بلکہ متحدہ عرب امارات میں منعقد کیا جائے گا۔‘
بی سی سی آئی کے صدر کے مطابق ’انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو اس حوالے سے آگاہ کر دیا گیا ہے کہ انڈیا اب اس ایونٹ کے میچز رواں برس اکتوبر نومبر میں متحدہ عرب امارات کے میدانوں میں منعقد کرے گا۔‘
انہوں نے پریس ٹرسٹ آف انڈیا کو بتایا کہ ’ہم نے آئی سی سی کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ متحدہ عرب امارات منتقل کیا جاسکتا ہے۔‘
سارو گنگولی کا کہنا ہے کہ ’اس حوالے سے تفصیلات طے کی جارہی ہیں۔‘

