اہم خبریں پاکستان24 عالمی خبریں

یورپی یونین ڈیجیٹل ٹیکس لگانے سے خبردار رہے: امریکہ

جون 30, 2021 < 1 min

یورپی یونین ڈیجیٹل ٹیکس لگانے سے خبردار رہے: امریکہ

Reading Time: < 1 minute

امریکہ نے یورپی یونین کے ملکوں سے کہا ہے کہ دنیا کی بڑی آن لائن کمپنیوں‌پر ڈیجیٹل ٹیکس کے فوری نفاذ سے خبردار رہیں کیونکہ اس کے بعد بات چیت کا عمل آگے نہیں‌بڑھ سکے گا.

اے ایف پی نیوز ایجنسی کے مطابق اعلیٰ امریکہ سفارتی حکام کی جانب سے تیار کی گئی دستاویز میں‌ یورپی یونین کے ملکوں کے حکام پر واضح کیا گیا ہے کہ فیس بک، گوگل، ایمازون اور ایپل پر ٹیکس لگانے سے اس حوالے سے بات چیت کا عمل سبوتاژ ہوگا.

خیال رہے کہ یورپ کے ملکوں نے بڑی بین الاقوامی ڈیجیٹل کمپنیوں پر ٹیکس لگانے کے عمل کا آغاز کیا ہے. یہ کمپنیاں‌زیادہ تر امریکی ہیں.

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے