خاتون سے پرس چھین کر گرانے کا مقدمہ، ملزم کو ایک سال قید
راولپنڈی میں خاتون ٹیچر سے پرس چھیننے اور گلی میں گرانے کے مقدمے کا سپیڈی ٹرائل مکمل کر لیا گیا ہے۔
ملزم نے دوران سماعت عدالت میں خاتون سے پرس چھیننے کا اقبال جرم کیا جس پر ملزم کو ایک سال قید سخت اور تیس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔
جرمانے کی عدم ادائیگی پر ملزم کو مزید دو ماہ قید کاٹنا ہوگی۔
ملزم انیس اقبال کے خلاف مقدمہ کا سپیڈی ٹرائل کیا گیا۔
ملزم کے خلاف کیس کی سماعت سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ سردار عمر حسن خان نے کی۔
ملزم نے گزشتہ ہفتے عزیز آباد کے علاقے میں خاتون ٹیچر سے پرس چھینا جس دوران خاتون کو گلی میں گرا بھی دیا تھا.
ملزم کی پرس چھیننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر تھانہ ریس کورس میں ایف آئی آر درج کی گئی اور اگلے دن گرفتار کیا گیا۔