پاکستان پاکستان24 متفرق خبریں

پاکستان کے لیے امریکی موڈرنا ویکسین کا عطیہ پہنچ گیا

جولائی 2, 2021

پاکستان کے لیے امریکی موڈرنا ویکسین کا عطیہ پہنچ گیا

امریکہ کی جانب سے عطیہ کردہ موڈرنا ویکسین کی 25 لاکھ خوراکوں پر مشتمل کھیپ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ گئی.

سفارت خانے کے مطابق یہ عطیہ امریکہ کی جانب سے دنیا بھر میں ویکسین کی آٹھ کروڑ خوراکیں تقسیم کرنے کی کوشش کا حصہ ہے، جس کا مقصد کووڈ-۱۹ وباء کے سد باب کے لیے بین الاقوامی سطح پر برابری کی بنیاد پر محفوظ اور موثر ویکسین تک عوامی رسائی کو ممکن بنایا جا سکے.

امریکی سفارتخانہ کی ناظم الامور اینجیلا پی ایگلر نے کہا ہے کہ پاکستان میں متعین امریکی سفارتی مشن کو یہ محفوظ اور موثر ویکسین پاکستان کے شہریوں میں تقسیم کرنے پر خوشی ہے.

خیال رہے کہ پاکستان کو عالمی کوویکس پروگرام کے تحت بھی لاکھوں کی تعداد میں کورونا ویکسین ملی ہے جس میں ایسٹرازینیکا شامل ہے.


امریکی فائزر اور چین کی دو ویکسینز بھی پاکستان میں لگائی جا رہی ہیں.

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے