پاکستان متفرق خبریں

ولاگر پر تشدد، وزیراعظم نے اینکر سے کیا کہا؟

جولائی 5, 2021 < 1 min

ولاگر پر تشدد، وزیراعظم نے اینکر سے کیا کہا؟

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے گوادر میں اسلام آباد سے لے جائے گئے اینکرز، صحافیوں اور ولاگر سے گفتگو کرتے ہوئے تشدد کے ایک واقعے کا بھی سرسری ذکر کیا ہے۔

گوادر میں موجود صحافیوں نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سنا ہے رات یہاں کوئی انتشار ہوا ہے۔

ایک سینیئر صحافی کے مطابق اس موقع پر وزیراعظم کے مخاطب اینکر ارشد شریف تھے۔

سینیئر صحافی نے بتایا کہ وزیراعظم نے مختصراً کہا کہ چلو اچھا ہوا یہ معاملہ رات کو ہی طے کر لیا گیا۔

خیال رہے کہ اتوار کو رات کے کھانے کے بعد وزیراعظم کے قافلے میں شامل اینکر ارشد شریف اور ان کی ٹیم نے مبینہ طور پر ولاگر صدیق جان کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

عینی شاہدین کے مطابق تشدد کا یہ واقعہ اچانک وقوع پذیر ہوا اور کسی کو کچھ سمجھ نہیں آیا کہ سب کیسے ہوا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ صدیق جان اور حملہ آوروں میں کسی قسم کی کوئی بات چیت یا تکرار نہیں ہوئی تھی بلکہ اچانک مُکے مارے گئے اور دھکے دیے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے