پاکستان کا افغانستان کے ساتھ راہداری طورخم بارڈر تاحکم ثانی بند
پاکستان کی وزارت داخلہ نے افغانستان کے ساتھ راہداری طورخم بارڈر کے گیٹ کو فوری طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزارت داخلہ کے مطابق طورخم بارڈر کورونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اقدامات تجویز کرنے والے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی ہدایات کی روشنی میں بند کیا گیا ہے۔
افغانستان سے ہر قسم کی آمد و رفت تاحکم ثانی بند رہے گی۔

