کوپا امریکہ کپ جیتنے پر ہر طرف لیونل میسی کے چرچے
فٹبال کی دنیا کے ایک بڑے ٹورنامنٹ کو 28 برس بعد جیتنے پر ارجنٹینا میں جشن منایا جا رہا ہے.

روایتی حریف برازیل کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے ہرانے والی ارجنٹینا کی ٹیم کے کپتان اور دنیائے فٹبال کے بڑے کھلاڑیوں میں سے لیونل میسی کو شائقین خراج تحسین پیش کر رہے ہیں.

پاکستان اور انڈیا میں بھی فٹبال کے شائقین سوشل میڈیا پر میسی کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کر رہے ہیں.


