پاکستان متفرق خبریں

نظربندی و قید تنہائی کے خلاف ڈاکٹر عبدالقدیر کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

جولائی 11, 2021 < 1 min

نظربندی و قید تنہائی کے خلاف ڈاکٹر عبدالقدیر کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

Reading Time: < 1 minute

سپریم کورٹ نے پاکستان کے ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی نظربندی و قید تنہائی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔

عدالتی بینچ جمعے کو سماعت کرے گا جس کے سامنے توفیق آصف ایڈووکیٹ کی سرکردگی میں کرنل انعام الرحیم اور دیگر وکلا پر مشتمل ڈاکٹر خان کی قانونی ٹیم اپنے دلائل دے گی.

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے کیس کی سماعت ایک سال بعد ہو رہی ہے.

سپریم کورٹ نے مقدمے کی سماعت گزشتہ برس 21 جولائی کو کی تھی۔

گزشتہ ماہ ان کے وکیل توفیق آصف ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ بنیادی انسانی حقوق کا معاملہ ہے اس لیے فوری سماعت مقرر کی جائے۔

ڈاکٹر عبدالقدیر نے عدالت سے استدعا کر رکھی ہے کہ ان کو دوستوں اور رشتے داروں سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔

جولائی 2020 کو سماعت کے بعد عدالتی حکمنامے میں کہا گیا تھا کہ مقدمے کی اگلی سماعت عید کے بعد ہوگی تاہم اب ایک سال بعد کیس کو عدالتی بینچ کے سامنے لگایا گیا ہے.

گزشتہ سال سماعت کے دوران اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے عدالت کو بتایا تھا کہ انہوں نے عدالتی احکامات پر درخواست گزار ڈاکٹر عبدالقدیر خان سے ملاقات کی اور ان کی شکایات کو سنا۔
اٹارنی جنرل نے بتایا تھا کہ ڈاکٹر قدیر کو نقل و حرکت کی آزادی قانون کے مطابق دی جائے گی۔

اٹارنی جنرل کے مطابق ڈاکٹر قدیر کی ان کے وکیل سے ملاقات ایک فوتگی کی وجہ سے نہ کرائی جا سکی جو بہت جلد کرائی جائے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال عدالتی حکم کے باوجود ڈاکٹر خان کو کیس کی سماعت کرنے والے بینچ کے سامنے پیش نہیں کیا گیا تھا.

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے