پاکستان24 متفرق خبریں

سپریم کورٹ میں من پسند جج کا تقرر، پاکستان بار کونسل کی ہڑتال

جولائی 13, 2021 < 1 min

سپریم کورٹ میں من پسند جج کا تقرر، پاکستان بار کونسل کی ہڑتال

Reading Time: < 1 minute

وکلا کی سب سے بڑی تنظیم پاکستان بار کونسل (پی بی سی) نے سپریم کورٹ میں سندھ ہائی کورٹ سے من پسند جج کے تقرر کے لیے بلائے گئے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کے موقع پر منگل کو ملک گیر ہڑتال کر رہی ہے۔

پی سی بی کے اعلامیے کے مطابق پاکستان بار کونسل کی ایگزیکٹیو کمیٹی کی جانب سے 12 جولائی 2021 کو منعقدہ اجلاس کے دوران سندھ ہائی کورٹ سے سنیارٹی کے لحاظ سے پانچویں نمبر پر موجود جج کی چار سینیئر ترین ججز کو نظر انداز کرکے سپریم کورٹ میں تعیناتی پر اور عدالتی نظام میں بہتری کے لیے متفقہ سفارشات پر بار کونسل کے وائس چیئرمین خوشدل خان نے اعلان کیا ہے ملک بھر کے وکلا 13 جولائی کو مکمل ہڑتال کریں گے اور کسی بھی عدالت میں پیش نہیں ہوں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان کی اعلی عدلیہ میں ججز کے تقرر کے طریقہ کار پر ہمیشہ سے اخٹلافات پائے جاتے ہیں اور وکلا الزام عائد کرتے رہتے ہیں کہ متعلقہ ہائی کورٹس کے چیف جسٹس اور جوڈیشل کمیشن کے سربراہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نئے ججز لگاتے وقت من مرضی کرتے اور بار کونسل کی رائے کو اہمیت نہیں دیتے.

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے