پاکستان24 متفرق خبریں

اکبر بگٹی کی بیوہ اور وکیل پر حملہ، وزیراعظم کے بھانجے کی وکالت معطل

جولائی 14, 2021 2 min

اکبر بگٹی کی بیوہ اور وکیل پر حملہ، وزیراعظم کے بھانجے کی وکالت معطل

Reading Time: 2 minutes

سینیئر وکیل کو تشدد کا نشانہ بنانے کی شکایت پر پنجاب بار کونسل نے وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی ایڈووکیٹ کا وکالت کا لائسنس معطل کر دیا ہے۔

صوبائی بار کونسل نے حسان نیازی کے خلاف یہ کارروائی محمد ایاز بٹ ایڈووکیٹ کی درخواست پر کی جنہوں نے تشدد کا نشانہ بننے کے بعد انضباطی کارروائی کے لیے بار کونسل کے وائس چیئرمین کو درخواست دی تھی.

خیال رہے کہ کمرہ عدالت کے اندر مار پیٹ کے الزام میں وزیراعظم کے بھانجے پر لاہور کے ایک تھانے میں اکبر بگٹی کی بیوہ نے مقدمہ درج کرایا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق حسان نیازی نے وکیل محمد ایاز بٹ اور ان کی خاتون کلائنٹ شہزادی نرگس پر لاہور کے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں تشدد کیا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی موجود ہے۔

پنجاب بار کونسل کے وائس چیئرمین نے حسان نیازی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان پر سنگین نوعیت کے الزامات ہیں اور اگر وہ وضاحت دینا چاہیں تو 17 جولائی کو کونسل کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے سامنے پیش ہوں۔

پنجاب بار کونسل کے وائس چیئرمین امجد اقبال نے ایاز بٹ ایڈووکیٹ کی درخواست پر ابتدائی کارروائی کرتے ہوئے حسان نیازی کی وکالت کا لائسنس معطل کرنے کی ہدایت کی اور معاملہ مزید کارروائی کے لیے کونسل کی ایگزیکٹیو کمیٹی کو بھیج دیا۔

حسان نیازی نے لائسنس معطل کیے جانے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ ان پر شاہزاور بگٹی کے خلاف توہین مذہب کا مقدمہ واپس لینے کے لیے بہت زیادہ دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔
حسان نیازی کے مطابق ’پہلے میرے خیال ایک جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا اور اب مجھے سنے بغیر میرا لائسنس معطل کر دیا گیا۔ مگر میں پیچھے نہیں ہٹوں گا۔‘
یاد رہے کہ حسان نیازی پر گزشتہ برس وکلا کے لاہور کے ایک ہسپتال پر حملے میں شریک ہونے کا بھی مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے