اہم خبریں پاکستان24

مغربی یورپ طوفانی بارشوں اور سیلاب کی زد میں، جرمنی و بلجیم میں 67 ہلاک

جولائی 16, 2021 < 1 min

مغربی یورپ طوفانی بارشوں اور سیلاب کی زد میں، جرمنی و بلجیم میں 67 ہلاک

Reading Time: < 1 minute

مغربی یورپ میں تیز بارش اور سیلاب نے تباہی مچائی ہے.

حکام کے مطابق جرمنی میں کم سے کم 59 اور بیلجیئم میں نو افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ سینکڑوں لاپتہ ہیں اور پانی کی سطح میں اضافے سے جمعرات کو کئی گھر منہدم ہوئے ہیں۔

اے ایف پی کے مطابق جرمنی میں دوسری عالمی جنگِ کے بعد موجودہ سیلاب کو بدترین آفت قرار دیا جارہا ہے جبکہ ریسکیو اداروں کی جانب سے لاپتہ افراد کو تلاش کیا جارہا ہے۔

متاثرہ علاقوں میں شہری بارشوں اور سیلاب کے پانی سے بچنے کے لیے اپنے گھروں کی چھتوں پر پناہ لینے پر مجبور ہوگئے۔

غیر متوقع تیز بارش سے پڑوسی ممالک لکسمبرگ، نیدرلینڈز اور بیلجیئم بھی طوفان کی زد میں آئے۔

اپنے دورہ امریکہ کے دوران واشنگٹن میں موجود جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے سیالب متاثرین کے لیے اظہار افسوس کیا۔
جرمن چانسلر نے کہا کہ ’مجھے ڈر سے کہ آنے والے دنوں میں ہم صرف تباہی کی پوری حد دیکھیں گے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’حکومت مشکل وقت میں لوگوں کے کی ہر ممکن مدد کی کوشش کر رہی ہے۔‘


انجیلا مرکل کے ساتھ ایک مشترکہ نیوز کانفرنس میں امریکی صدر جو بائیڈن نے جرمنی میں تباہی اور انسانی جانوں کے نقصان پر اپنے اور امریکی عوام کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا.
سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں جرمن ایمرجنسی سروس، پولیس اور فورس کے تقریباً 15 ہزار ارکان موجود تھے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے