پاکستان پاکستان24

نامناسب مواد کی روک تھام میں ناکامی، پاکستان میں ٹک ٹاک پر پھر پابندی

جولائی 21, 2021

نامناسب مواد کی روک تھام میں ناکامی، پاکستان میں ٹک ٹاک پر پھر پابندی

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ملک میں مختصر ویڈیو کی سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کو بلاک کر دیا ہے.

بدھ کو اتھارٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ 2016 کی متعلقہ دفعات کی روشنی میں پی ٹی اے نے ملک میں ٹِک ٹاک ایپ اور ویب سائٹ تک رسائی کو بلاک کردیا ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق یہ کارروائی پلیٹ فارم پر نامناسب مواد کی مستقل موجودگی اور پلیٹ فارم کے ایسے مواد کو روکنے میں ناکامی کی وجہ سے کی گئی ہے.

خیال رہے کہ پاکستان میں گزشتہ ایک سال کے دوران کئی بار مختلف عدالتوں نے بند کرنے کے احکا مات جاری کیے جبکہ وزیر اطلاعات فواد چودھری نے ٹک ٹاک کو عدلیہ کی جانب سے بند کیےجانے پر تنقید کی تھی.

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے