پاکستان اور انڈیا سے امارات کا سفر نہیں کیا جا سکتا، پابندی میں توسیع
Reading Time: < 1 minuteمتحدہ عرب امارات کا سفر کرنے والے ایسے مسافروں کو مزید انتظار کرنا پڑے گا جو گزشتہ دو ہفتوں کے دوران پاکستان اور انڈیا میں مقیم رہے کیونکہ ایمریٹس نے انڈیا، پاکستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا سے آنے والی پروازوں پر پابندی میں 28 جولائی تک توسیع کر دی ہے۔
ایمریٹس ایئرلائن کی ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ 14 دنوں میں جن مسافروں نے انڈیا، پاکستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا کے راستے سے سفر کیا ہے، انہیں کسی دوسرے مقام سے بھی متحدہ عرب امارات کے سفر کی اجازت نہیں ہوگی۔
دیگر کئی بین الاقوامی فضائی کمپنیاں بھی اماراتی حکام کی ہدایات کے بعد جرمانے کے ڈر سے مسافروں کو دبئی اور ابوظبی لے جانے سے کتراتی ہیں.
انڈیا سے امارات آنے والی پروازوں پر پابندی میں توسیع دنیا بھر میں انتہائی تیزی سے پھیلنے والے کورونا کے ڈیلٹا ویریئنٹ کے سبب کی گئی ہیں۔
متحدہ عرب امارات کے شہری، وہاں کا گولڈن ویزا رکھنے والے اور سفارتی مشنوں کے ارکان کو کووڈ 19 پروٹوکولز کے ساتھ اس پابندی سے استثنیٰ حاصل ہو گا اور انہیں سفر کی اجازت دی جا سکتی ہے۔