اہم خبریں پاکستان پاکستان24 متفرق خبریں

پاکستان میں فضائی سفر کے لیے کورونا ویکسینیشن کا سرٹیفیکیٹ لازمی

جولائی 24, 2021 < 1 min

پاکستان میں فضائی سفر کے لیے کورونا ویکسینیشن کا سرٹیفیکیٹ لازمی

Reading Time: < 1 minute

پاکستان میں کورونا وائرس کی مانیٹرنگ کے لیے قائم نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے یکم اگست سے اندرون ملک ہوائی سفر کے لیے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا ہے۔

سنیچر کو این سی او سی کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’اپنے آپ کو پریشانی سے بچانے کے لیے 31 جولائی تک ویکسین لگوا لیں اور ویکسینیشن سرٹیفکیٹ بھی حاصل کریں۔‘

این سی او سی کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی پابندی 18 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کے لیے لازمی ہے، پاکستان آنے والے اور ملک سے باہر سفر کرنے افراد پر اس پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔
اس کے علاوہ جن افراد کی جزوی ویکسینیشن ہوئی ہے اور غیر ملکی شہری بھی اس پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

این سی او سی کے مطابق ’بیرون ملک سے ویکسی نیشن کرانےکا ثبوت رکھنے والوں پربھی پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا جب کہ ری ایکشن کے باعث ویکسینیشن سے روکے گئے افراد پابندی سے مستثنیٰ ہیں۔‘

واضح رہے کہ پاکستان میں اب تک 68 لاکھ 69 ہزار 346 افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے جبکہ ایک کروڑ 92 لاکھ 7 ہزار 382 افراد کی جزوی ویکسینیشن ہوئی ہے۔

پاکستان میں اب تک مجموعی طور پر دو کروڑ 96 لاکھ 587 افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے