افغان فوج کے 46 اہلکار پاکستان بھاگ آئے، پانچ افسران بھی شامل
افغانستان کی فوج کے پانچ افسران سمیت 46 اہلکاروں نے طالبان کے گھیرے میں آنے کے بعد اپنی سرحدی چیک پوسٹیں خالی کر دیں اور پناہ کے لیے پاکستانی فوج سے راستہ مانگا۔
پیر کو پاکستان کی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان حکام کو صورتحال سے آگاہ کرنے کے بعد پاکستان نے چترال کے علاقے میں افغانستان کی فوج کے افسران اور اہلکاروں کو پناہ دی ہے۔
اس سے قبل بھی افغان فوج کے 35 اہلکاروں کو سرحدی علاقے میں طالبان کے حملے کے بعد پاکستان نے پناہ دی تھی جن کو بعد ازاں افغانستان واپس بھیج دیا گیا تھا۔

